اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف آج بروز بدھ پارلیمنٹ کی اعلی انتظامی کمیٹی کے انتخابات میں اکثریتی ووٹوں کے ساتھ دوسری بار پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا عام اجلاس آج منعقد ہوا، اس اجلاس میں پارلیمنٹ کی اعلی انتظامی کمیٹی کے انتخابات ہوئے ۔
ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے تیسرے عام اجلاس میں پارلیمنٹ کی اعلی انتظامی کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا گيا۔ ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اراکین نے اسپیکر کے انتخاب پر ووٹ کاسٹ کئے اور ایرانی پارلیمنٹ کے موجودہ اسپیکر محمد باقر قالیباف ایک بار پھر 281 ووٹوں میں سے 194 ووٹ لے کر پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے پر برقرار رہے۔ تفصیلات کے مطابق تین اور امیدوار مرتضیٰ تہرانی ، الیاس نادران اور فریدون عباسی نے ترتیب میں 53 ووٹ، 23 اور 3 ووٹ حاصل کیے اور10 ووٹوں کو منسوخ کردیا گیا.
اس سے پہلے مئی 2020کو محمد باقر قالیباف نے 264 ووٹوں میں سے 230 ووٹوں کو حاصل کیا اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ